بغداد میں بم دھماکہ، چار افراد ہلاک

بغداد ، 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عراقی دارالحکومت بغداد کی ایک مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایک پولیس اہلکار کے مطابق یہ بم ایک ٹھیلے میں نصب کیا گیا تھا۔ اس اہلکار کے مطابق اس دھماکے میں 12 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔