بغداد میںدھماکے، 15 افراد ہلاک

مصروف شاہراہ کو نشانہ بنایا گیا
بغداد۔ 26 اگست ( سیاست ڈاٹ کام) عراق کے دارالحکومت میں دھماکوں سے 15 افراد ہلاک ہوگئے ،ایک دھماکہ بغداد کے علاقے خادمیہ کی مصروف شاہراہ جبکہ دوسرا دھماکاUtaifiya کے علاقے میں ایک ہوٹل میں ہوا،پولیس کے مطابق دونوںکار بم دھماکے تھے ،جن میں 25افراد زخمی بھی ہوئے،زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مصر: ٹریفک حادثہ میں 19 ہلاک
قاہرہ ۔ 26 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر میں دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ مغربی کنارے کے علاقے کشور میں اس وقت پیش آیا جب شادی کی ایک تقریب سے واپس جانے والے افراد کی منی بس سامنے سے آنے والی تیز رفتار بس سے ٹکرا گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔