بغداد 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عراقی عہدیداروں کے بیان کے مطابق دارالخلافہ کے اطراف و اکناف کئے گئے بم دھماکوں میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ آج کا پہلا حملہ دوپہر کے وقت ایک آوٹ ڈور مارکیٹ میں ہوا جو شہر کے مغربی مضافاتی علاقہ ابو غریب میںہوا جو دھماکہ سے دہل گیا جہاں دو افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے جبکہ شیعہ فرقہ کی اکثریت والا مضافاتی علاقہ حسینیہ میںہوئے دھماکہ میں چار افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ۔