بغداد: انٹرنیشنل میراتھن کا انعقاد 2 ہزار افراد کی شرکت

بغداد۔ 3 فبروری ۔( سیاست ڈاٹ کام)عراق کے دارالحکومت بغداد میں انٹرنیشنل میراتھن ریس کا انعقادعمل میں آیا جس میں 2 ہزار سے زائد اتھلیٹس شریک ہوئے ۔ کھیلوں کا انعقاد صحت مند معاشرے کی عکا سی کر تا ہے اور اسی لیے دنیا بھر کے ممالک میں ہر سال مختلف میراتھن ریسوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اسی خیال کو مدنظر رکھتے ہوئے عراقی دارالحکومت بغداد میں بھی میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں 2 ہزار افراد نے مل کر دوڑ لگائی۔ 12برس بعد منعقد کی جانے والی اس انٹرنیشنل میراتھن میں مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مرد و خاتون اتھلیٹس نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ اس 12 کلو میٹر ریس کا مقصد عراق کے جنگ زدہ ماحول میں خوشگوار تبدیلی لانا تھا۔
عامر خان کا ویٹ کیٹیگری تبدیل کرتے ہوئے اگلی فائٹ کا اعلان
لندن۔ 3 فبروری ۔( سیاست ڈاٹ کام) سابق ویلٹر ویٹ باکسنگ چیمپئن عامر خان نے ویٹ کیٹیگری تبدیل کرتے ہوئے اگلی فائٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ عامر لائٹ مڈل ویٹ ٹائٹل کیلئے میکسیکو کے کنیلو الواریز سے مقابلہ کریں گے۔ عامر اور الواریز کے درمیان فائٹ 7 مئی کو لاس ویگاس میں ہو گی۔