بغدادی مرچکا ہے، خمینی کے نمائندہ کا ادعا

انقرہ، 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے اعلی لیڈر آیت اللہ علی خمینی کے ایک نمائندے نے آج دعوی کیا کہ دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ کا لیڈر ابو بکر البغدادی کی یقینی طور پر موت ہوگئی ہے ۔ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے قدس فورس کے نمائندے مولوی علی شیرازي کے حوالے سے کہا دہشت گرد بغدادی یقینی طور پر مر چکا ہے ۔ تاہم انہوں نے اس بارے میں تفصیل سے مزید کچھ نہیں بتایا۔آئی ایس کے جنگجوؤں کے شمالی عراق کے بڑے حصے پر قبضے کے بعد 2014 میں موصل میں ایک مسجد سے سبھی مسلمانوں پر حکومت کرنے کے لئے بغدادی کو خلیفہ مقرر کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے اکثر اس کے مارے جانے یا زخمی ہونے کی خبریں آتی رہتی ہیں۔اگرچہ ایرانی وزارت خارجہ کے افسران بغدادی کی موت کی رپورٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے دستیاب نہیں تھے۔