کریم نگر ۔ 25مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مسلم بہبود کمیٹی کریم نگر کے زیراہتمام رمضان کے فوری بعد دوبدو ملاقات پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ تاحال کریم نگر میں ادارہ ’’ سیاست و میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم ‘‘ حیدرآباد کے تعاون سے تین کامیاب دوبدو ملاقات پروگرام کا انعقاد عمل میں آچکا ہے اور کئی لڑکے اور لڑکیوں کے رشتے طئے ہوچکے ہیں اور رشتوں کیلئے رجسٹریشن جاری ہے ۔ خواہشمند حضرات مکان نمبر 3-2-67 ‘ رحمت منزل سواران محلے میں لڑکے اور لڑـیوں کی تصاویر بائیوڈاٹا موجود ہے دیکھبھی سکتے ہیں اور اپنے بچوں کے نام رجسٹریشن بھی کرواسکتے ہیں ۔ اب تک 400 لڑکیوں اور 170 لڑکوں کے بائیوڈاٹا دفتر میں موجود ہیں ۔ رجسٹریشن کیلئے دو عدد تصاویر اور بائیوڈاٹا اپنے ساتھ لائیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے سیدقمر الدین احمد کو فون کرلیں جو ادارہ مسلم بہبود کمیٹی کے ذمہ دار ہیں ۔ ان کا سیل نمبر 9441020627 ہے ۔