بصرہ میں کرفیو میں راحت

بصرہ( عراق )8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے بصرہ میں ہفتہ کی رات حکام نے کرفیو میں راحت دی۔یہ اطلاع فوجیوں نے دی ہے ۔عراق کے جنوب میں تیل کی پیداوار کا گڑھ بصرہ میں پرتشدد مظاہرہ کے بعد سڑکیں پرسکون دکھائی دیں۔ مظاہرہ کرنے والوں کے منتظمین نے کہا کہ وہ لوگ ہفتہ کو احتجاج ومظاہرہ نہیں کریں گے ،اس کے باوجود وہاں کی سڑکوں پر بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز تعینات ہیں۔ بصرہ میں تقریبا 20 لاکھ لوگ رہتے ہیں۔