بصرہ ۔ 18نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) عراقی کی پولیس نے کہاکہ ایک مسلم مذہبی رہنما کو اپنی قیامگاہ پر ہلاک کردیا گیا ۔ جب کہ پولیس کے بموجب وہ بصرہ کے مسلح احتجاجی مظاہروں سے مربوط تھا ۔ بصرہ میں غریب عوام کو خدمات فراہم کرنے کیلئے حصہ لیا تھا ۔ حسام الغرابی ممتاز شخصیت تھے جنہوں نے صاف پینے کے پانی اور جنوبی عراق کے شہر بصرہ کو قابل بھروسہ برقی سربراہی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج میں حصہ لیا تھا ۔