بش پر جوتا پھینکنے والا صحافی عراقی پارلیمنٹ کا امیدوار

بغداد ۔ 5 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام): سال 2008 میں ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر جارج ڈبلیو بش پر جوتا پھینکنے والے عراقی صحافی منتظر الزیدی نے عراقی پارلیمنٹ کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ العربیہ ٹی وی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے الزیدی نے امریکی صدر پر جوتا اچھالنے کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دنیا کے لوگوں اور صدر بش کو یہ پیغام دینا چاہتے تھے کہ عراقی عوام اس امریکی تسلط کو قبول نہیں کرتے ہیں اور وہ غدار نہیں ہیں ۔ چالیس سالہ منتظر نے مقتدیٰ الصدر کے حمایت یافتہ امیدوار ان کی لسٹ میں اپنا نام شامل ہونے پر کہنا تھا کہ ان کا ماننا ہے کہ یہ لسٹ عراق کے مختلف طبقات کی نمائندگی کرتی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے اس لسٹ میں شمولیت اختیار کی ہے ۔۔