بشیرباغ میں رہزنی خاتون زیورات سے محروم

حیدرآباد /26 ستمبر ( سیاست نیوز ) بشیر باغ کے علاقہ میں رات دیر گئے ایک خاتون کے گلے سے طلائی زیورات کو چھین لیاگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سواپنا نامی خاتون جو ملک پیٹ علاقہ کی ساکن ہے ۔ بشیر باغ میں واقع مندر پوجا کی غرض سے آئی تھی اور کار میں بیٹھنے کی کوشش میں تھی کہ ایک نامعلوم رہزن آیا اور اس خاتون کے گلے سے طلائی زیورات چھین کر فرار ہوگیا ۔ عابڈس پولیس نے بتایا کہ سواپنا کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ شکایت گذار خاتون نے 13 تولہ طلائی زیورات کے سرقہ ہونے کی عابڈس روڈ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔