بشریٰ بی بی گوگل پر سب زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں سرفہرست

اسلام آباد۔ 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)سرچ انجن گوگل نے 2018 ء میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کی ہے۔2018 ء میں پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا اور یوں وہ اس فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ میگن مارکل دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ گلوکارہ میشا شفیع پاکستان میں زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں تیسرے نمبر پر رہیں۔وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان پاکستان میں زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔اس کے بعد ہالی ووڈ اداکار سلوسٹر اسٹیلون، اداکارہ سونالی بیندرے، ماہر معاشیات عاطف میاں، حنیف عباسی اور پاکستانی ڈرامہ آرٹسٹ اقراء عزیز کا نمبر ہے۔پاکستان میں سب سیزیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں دسویں نمبر پر ہندوستانی اداکارہ سنی لیون ہیں۔