بس کی ٹکر سے لڑکی ہلاک

حیدرآباد 11 مئی (سیاست نیوز)آر ٹی سی بس کی ٹکر سے 19 سالہ جی اسنیہا ہلاک ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ لالہ گوڑہ چوراہے پر کل رات اس وقت پیش آیا جب اسنیہا اپنے دوست ابھیشک کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار آر ٹی سی بس نے اسے ٹکر دیدی اس حادثہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ لال گوڑہ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔