حیدرآباد ۔ /6 اپریل (سیاست نیوز) آر ٹی سی بس کی ٹکر سے 14 سالہ طالبعلم ہلاک ہوگیا ۔ چکڑ پلی پولیس کے بموجب پربھات ساکن چکڑپلی آج صبح سائیکل پر جارہا تھا کہ اچانک تیز رفتار آر ٹی سی بس نے اسے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں پربھات شدید زخمی ہوگیا اور برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔