بس سے گرنے والے شخص کی موت

شمس آباد ۔ 24 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع پدا گولکنڈہ میں آرٹی سی بس سے اتفاق طور پر گرنے والا شخص ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب شیکھر 40 سالہ پیشہ کوک ماسٹر 22 مئی کو کسی کام کے سلسلہ میں مہیشورم گیا اور شام کے وقت واپس آر ٹی سی بس کے ذریعہ سنگی گوڑہ آرہا تھا کہ بڑا گولکنڈہ کے قریب آوٹر رنگ روڈ پر بس سے نیچے گرگیا جسے زخمی حالت میں دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں وہ کل رات زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ شمس آباد رورل پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثاء کے حوالہ کردیا ۔۔