حیدرآباد ۔ /2 نومبر (سیاست نیوز) سائبر آباد پدا عنبر پیٹ قومی شاہراہ 65 پر صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں بس اور کار کے تصادم سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جب کہ دو زخمی ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مہیندر اپنے دو ساتھیوں سائی رام اور ایم انیل کمار کے ہمراہ حیات نگر سے راموجی فلم سٹی کی سمت جارہے تھے کہ وجئے واڑہ سے حیدرآباد آنے والی ایک بس نے انہیں ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں انیل کمار برسرموقعہ ہلاک ہوگیا جبکہ مہیندر اور سائی رام شدید زخمی ہوگئے جس کے سبب انہیں خانگی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ۔ حیات نگر پولیس نے بتایا کہ انیل کمار ٹالی ووڈ کا ڈانسر ہے اور وہ رامچندرا پورم کا ساکن ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں بس ڈرائیور کے خلاف لاپرواہی کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا ۔