بس اسٹیشن میں مسافر کی اچانک موت

مکتھل۔17 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور منڈل سے تعلق رکھنے والا 45سالہ بھمیش اپّا مکتھل بس اسٹیشن میں بس سے اترنے کے دوران گرکر ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب ہبلی سے حیدرآباد جانے والی کرناٹک کارپوریشن کی بس سے مکتھل میں اترنے کے دوران اس مسافر کی موت واقع ہوگئی ‘ بس کنڈاکٹر کے بموجب ہبلی سے مکتھل کیلئے ہی سوار ہوا تھا ‘ سب انسپکٹر پولیس مکتھل نے متوفی کے سیل فون اور جیب میں موجود کاغذات کی بنیاد پر شناخت کی گئی اور نعش کو مستقر کے سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا ۔