بودھن ۔ 17 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) قدیم بس اسٹانڈ بودھن پر واقع بلدیہ کامپلکس کے کرایہ داروں نے گزشتہ روز شام پانچ بجے کمشنر بلدیہ بودھن مسٹر پرساد راؤ سے ملاقات کر کے انہوں نے بلدیہ کی طرف سے ملگیات کا تخلیہ کرنے کیلئے جاری کردہ نوٹس پر کرایہ داروں نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر کو بتایا اس طرح اچانک ان سے ملگیات چھین لئے جانے پر دوکاندار بے روزگار ہوجائیں گے ان دوکانداروں نے کہا بودھن شہر میں موجود دیگر بلدیہ کے ملگیات کے کرایہ داروں کی طرح انہیں بھی نیا واجبی کرایہ مقرر کیا جائے تو بہتر ہوگا واضح ہو کہ مذکورہ قدیم بس اسٹانڈ پر تقریباً 30 سال قبل بلدیہ بودھن کی جانب سے پہلا بلدی کامپلکس تعمیر کیا گیا تھا جس میں جملہ 13 ملگیات ہیں اس وقت ہراج میں کامیاب بولی دہندگان کو ماہانہ کرایہ پر ملگیات الاٹ کئے گئے تھے کمشنر بلدیہ بودھن کے مطابق بلدیہ کو پانچ سال تک کرایہ دار کو ملگیات کرایہ پر دینے کا اختیار حاصل ہے ۔ اس کے بعد مزید پانچ سال اور اس میں پھر ایک مرتبہ تین سالوں کا اس طرح دو مرتبہ کرایہ کی میعاد میں توسیع دینے کا مقامی کونسل کو اختیار حاصل ہے ۔ کمشنر بلدیہ بودھن نے بتایا کہ وہ ہائیکورٹ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اس قدیم بس اسٹانڈ پر موجود بلدیہ کے 13 ملگیات کا ازسر نو ہراج کرے باضابطہ 10 مارچ کو نوٹس جاری کی مذکورہ ملگیات میں سابق کرایہ دار اپنا کاروبار جاری رکھنا چاہتے ہیں یا نئے کرایہ دار ملگی حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں تو وہ 20 مارچ سے قبل مقررہ شرائط کی تکمیل کرتے ہوئے 23 مارچ کو مقرر ملگیوں کے ہراج میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ ان 13 ملگیات میں سے دو ملگیات ایس سی اور ایس ٹی طبقہ کیلئے مختص کئے گئے دیگر کمزور طبقات و معذورین کیلئے ملگیات مختص نہ کئے جانے پر مقامی اہل افراد کمشنر بلدیہ سے انہیں بھی ملگیات کراے پر حاصل کرنے تحفظات فراہم کرنے کی خواہش کررہے ہیں۔