بسٹ ٹیچر ایوارڈ یافتہ جناب سید غیاث الدین کی تہنیتی تقریب

ورنگل ۔ 11 ۔ ستمبر ( ذریعہ ڈاک ) گورنمنٹ اپرپرائمری اسکول شیوا نگر ، ورنگل میں جناب سید غیاث الدین ایس بی ٹی مدرسہ ہذا کی تہنیتی تقریب بضمن ضلعی سطح کا بسٹ ٹیچر ایوارڈ ملنے پر مدرسہ ہذا میں منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر جناب سید غیاث الدین کی گلپوشی ، شالپوشی اور مومنٹو مدرسہ کے اسٹاف کی جانب سے کی گئی ۔ صدر معلمہ زرینہ سلطانہ ، محترمہ تبسم سلطانہ ، محترمہ ساجدہ نصرت اور جناب خواجہ ظہیرالدین نے خطاب کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی ۔ طلباء اور اولیائے طلباء کی کثیر تعداد نے گلپوشی ، و شال پوشی کی ۔ جناب خواجہ ظہیرالدین کے ہدیہ تشکر پر اجلاس کا اختام ہوا ۔