سدی پیٹ ۔ 24 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد عبدالمعز انچارج اردو اکیڈیمی کمپیوٹر ٹریننگ سنٹر سدی پیٹ کی اطلاع کے بموجب تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی جانب سے سال 2014 – 15 تعلیمی سال کیلئے بسٹ ٹیچر ایوارڈ رکھا گیا ہے ایسے اردو ٹیچرس جن کی سرویس 5 سال ہوچکی ہو اور سابق میں اردو اکیڈیمی سے ایوارڈ یافتہ ہو وہ مورخہ 9 اکٹوبر 2015 ء تک درخواست داخل کرسکتے ہیں ۔ درخواست فارم اردو اکیڈیمی کمپیوٹر ٹریننگ سنٹر سدی پیٹ سے حاصل کرسکتے ہیں ۔ درخواست فارم ڈائرکٹر سکریٹری تلنگانہ اسسٹنٹ اردو اکیڈیمی نامپلی پر ( حج ہاوز چوتھی منزل ) راست داخل کریں۔