بچکنڈہ 28 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جوکل حلقہ کے انچارج مولوی عبدالعلیم فاروقی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت نے صحافتی بیان میں کہاکہ آر ٹی سی بسوں میں صحافیوں کیلئے سیٹ کا انتظام کرنا حکومت کا اہم فریضہ ہے۔ انھوں نے کہاکہ آر ٹی سی بس میں کنڈاکٹر کے پیچھے دوسری تیسری سیٹ پر ایم پی، ایم ایل اے، ایم ایل سی لکھا ہوا ہوتا ہے لیکن کوئی ایم پی، ایم ایل اے، ایم ایل سی آج تک سیٹ پر بیٹھتے ہوئے نظر نہیں آئے کیونکہ ان لوگوں کا بس میں سفر ہوتا ہی نہیں۔ اگر ان عوامی نمائندوں کے بجائے صحافیوں کیلئے سیٹ کا انتظام کیا جائے تو بہتر ہوگا۔