ہمناآباد ۔ 11 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہمناآباد کے سابق رکن اسمبلی الحاج محمد معراج الدین پٹیل مرحوم کے چھوٹے بھائی مجیب الدین پٹیل پر کل قاتلہ نہ حملہ کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گنڈار یڈی تعلقہ پنچایت صدر نے اپنے کھیت ہنمت واڑی بسوا کلیان تعلقہ میں ایک دعوت کا اہتمام کیا تھا،دعوت کے دوران مجیب الدین پٹیل اور مانک ریڈی سابق رکن بلدیہ دونوں کے درمیان معمولی بات پر بحث ہوئی جس پر بر ہم ہو کر مانک ریڈی نے ریوالور سے مجیب پٹیل پر فائر کر دیا ۔ اس حملہ میں وہ بال بال بچ گئے اچھی بات یہ رہی کہ اس جان لیوا حملہ میں کو ئی زخمی نہیں ہوا،حملہ کرنے کے بعد سے ما نک ریڈی فرار ہے ،حملہ کی خبرجنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اسکی اطلاح پو لیس کے اعلیٰ عہدیداروں تک پہنچتے ہی تمام اعلیٰ عہدیداروں نے مقام واردات کا معائنہ کیااور مانک ریڈی کے خلاف بسوا کلیان رورل پو لیس اسٹیشن میں ایک مقد مہ درج کیا گیا ہے اور انکی سر گرمی کے ساتھ تلاش جا ری ہے ۔اس حملہ کی نسیم الدین پٹیل سابق ضلع پنچایت صدر وضلعی صدر جنتا دل ایس نے بھرپور مذمت کی اور کہا کہ یہ حملہ ایک سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہے اس لئے کہ ایک دعوت میں ہتھیار کا کیا کام ہے انہوں نے ریا ستی حکومت سے اس بات کا مطا لبہ کیاکہ جس ریوالور سے حملہ کیا گیا ہے اُسکا لا ئیسنس رد کیا جائے اور مرحوم معراج الدین پٹیل کے اہل خانہ کو سیکو رٹی فراہم کی جا ئے اس معاملہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کا روائی کرنے کی مانگ کی ہے ساتھ ہی انہوں نے اہلیان ہمناآباد سے اپیل کی ہے کہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور پر سکون رہیں ماحول کو خراب ہو نے نہ دیں کیوں کے قانون اپنا کام کر رہا ہے۔