بسواکلیان میں بارش کی تباہی

بیدر /3 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بسواکلیان تعلقہ کے مختلف دیہاتوں میں بارش نے بے تحاشہ تباہی مچائی جس کی بناء پر بسواکلیان تعلقہ کے بار کوڈ کا تالاب پوری طرح ڈہہ جانے سے میلگا بریج اور سرگاپور کا بریج کم بیاریج پوری طرح ٹوٹ جانے کی اطلاع ہے ۔ جیسے ہی اس کی اطلاع ملی کانگریس کے حرکیاتی قائد مسٹر بی نارائن نے مذکورہ دیہاتوں کے علاوہ الگور ، کھیرڈا ، گدلے گاؤں وغیرہ کا بھی دورہ کیا جہاں کسانوں کی فصلیں بھی تباہ ہوگئی تھیں ۔ اس موقع پر کھیت سے واپسی پر نالے میں پھنس کر ہلاک ہوجانے والے آلگور کے کسان ممباجی 70 سالہ کی بیوہ کو کانگریس پارٹی کی جانب سے بی نارائن راؤ نے 10 ہزار روپئے نقد کی امداد کی اور اس کے گھر پہونچکر پرسہ دیا ۔ اس طوفانی دورہ میں بی نارائن راؤ کے ساتھ نیل کنٹھ راتھوڑ ، دلیپ سندھے ، اظہر علی نورنگ ، روی براڈے ، میر امانت علی تحسین علی جمعدار اشوک گتہ دار وغیرہ موجود تھے ۔