بسواکلیان۔ 15 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سوشل ویلفیر فورم بسواکلیان کی جانب سے عازمین حج کیلئے بسواکلیان سے حیدرآباد بس سرویس کا اہتمام کیا گیا تھا۔سید اختیار علی ،چاند پاشاہ کباڈی اور دیگر سوشل ویلفیر فورم کے عہدیداروں نے خواتین کے لئے درگاہ پیر بالہ میں مخصوص طور پر ٹھہرنے کا اہتمام کیا گیا تھا۔الحاج خیرالمبین ،الحاج شیخ چاند،الحاج حضور پاشاہ،الحاج مقیم باگ وغیرہ نے ان حاجیوں کے حیدرآباد سے بذریعہ طیارہ حج کی روانگی میں حیدرآباد حج ہوز میں انکے جانے کے انتظامات کئے ۔بسواکلیان کے عازمین حج کا قافلہ نعرۂ تکبیر کی گونج کے ساتھ کل صبح دس بجے دن جامع مسجد سے 23مرد و خواتین عازمین حج کی بذریعہ بس حیدرآباد حج ہاؤز روانہ ہوگئے۔اس موقع پر معزز شخصیتوں نے عازمین حج کی گلپوشی کی جن میں قابل ذکر ریاض الدین معہ اہلیہ انور فاطمہ،محبوب مقبول معہ اہلیہ افسر بانو رشیدہ بی،اسمٰعیل معہ اہلیہ نسیم بیگم،معین الدین معہ والدہ و اہلیہ زبیدہ بیگم شاہین بیگم،محمد غوث الدین معہ اہلیہ خیر النساء،محمد تاج الدین معہ اہلیہ میمونساء بیگم،قیام الدین معہ اہلیہ صدیقہ بیگم ،محبوب بی،عبدالرحمٰن معہ اہلیہ نور النساء،محمد عمران معہ اہلیہ کہکشاں بیگم،غلام محمود معہ اہلیہ خیرالنساء،محمد مظہر الدین معہ اہلیہ صدیقہ بیگم،شمس الدین معہ اہلیہ عشرت فاطمہ ،اختر بیگم،ریاض احمد معہ اہلیہ بی پاشاہ بی،آمینہ بیگم،بسم اللہ صاحب معہ اہلیہ کبرہ بی،محمد تاج الدین معہ اہلیہ شہناز،محمد ریاض الدین،مختار الدین،خواجہ بیگم،ہارون شاہ معہ اہلیہ فاطمہ بی،تاج الدین جمال صاحب معہ اہلیہ فترو بی،محمد صاحب،سلیم الدین،فاطم النساء،اکبر رہیمنشاء معہ اہلیہ گلشن بی،محمد ایجاز معہ اہلیہ نعیم اختر،احمد صابر علی جمعدار ولد غلام محی الدین ایڈوکیٹ تنہا،تاج النساء،محمد صلاح الدین خُرشید بی،احمد صاحب زاہدہ بی،محتاب صاحب ،محتاب بی،راجے صاحب ،رحیمہ بی شامل تھے۔عازمین کا یہ قافلہ بسواکلیان کے مختلف مقامات پر عوام نے بصد احترام انکی گلپوشی نصیب دھابا پر بھی نصیب ہوٹل کے مالک شریف بھائی نے گلپوشی کی۔