بسمت میں جلسہ بضمن تعمیر نو جامع مسجد حضرت سید علی اکبر شاہ بخاری

بسمت /24 مارچ ( فیاکس ) بسمت میں جامع مسجد حضرت سید علی اکبر شاہ بخاری حسینی کا افتتاح عمل میں آرہا ہے۔ اس ضمن میں 25 مارچ چہارشنبہ بعد نماز مغرب افتتاحی جلسہ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ جلسہ کا آغاز قاری شیخ غلام مرتضی امام مسجد ہذا کی تلاوت کلام پاک سے ہوگا ۔ اس جلسہ کو مولانا سید کاظم پاشاہ قادری ، سید محمد مدثر شاہ بخاری ، قاری اسد اللہ شریف قادری ، قاری محمد خان قادری ، احسن علی احتشام اور قاری ایم اے شکور کے خطابات ہوں گے ۔ نظامت کے فرائض محمد وسیم الہامی انجام دیں گے ۔