محبوب نگر ۔ 28 ۔ مئی ( ذریعہ فیاکس ) بزم کہکشاں محبوب نگر کے زیراہتمام 31 مئی بروز اتوار بعد مغرب بمقام کہکشاں ہال نیو ٹاون محبوب نگر ’’ جلسہ فضائل شب برات ‘‘ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ جس کی نگرانی مولانا ظہیر ناصری کریں گے ۔ جلسہ کا آغاز قرات کلام پاک اور نعت شریف سے ہوگا ۔ جلسہ کو جناب ہارون رشید ایڈوکیٹ و نگران جلسہ مخاطب کرتے ہوئے شب برات کی عظمت اور فضائل پر روشنی ڈالیں گے ۔ بعدازاں غیرطرحی نعتیہ مشاعرہ ہوگا ۔ جس میں محبوب نگر و جڑچرلہ کے شعراء کلام پیش کریں گے ۔