بزم کہکشاں محبوب نگر کے جلسہ سیرت النبیؐ و نعتیہ مشاعرہ

محبوب نگر۔2جنوری( فیاکس) بزم کہکشاں محبوب نگر کے زیراہتمام بتاریخ یکم جنوری بعد مغرب بمقام کہکشاں ہال نیوٹاؤن جلسہ سیرت النبیؐ ونعتیہ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا جس کی نگرانی پیرطریقت حضرت مولانا سلطان چشتی مرزائی نے کی ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مسرز صادق فریدی ‘ محمد غوث معتمد وقف پراپرٹی سوسائٹی ‘ خواجہ معز الدین صدر سوسائٹی و سینئر قائد محمد علی دانش نے کی۔ جناب سردار الدین نے قرات کلام پاک اور کلیم اللہ حسینی گولڈ میڈلسٹ نعت خواں نے نعت پیش کی ۔ جناب محمد غوث لکچرار و معتمد سوسائٹی نے خطاب کرتے ہوئے سیرت النبیؐ کے چند گوشوں پر روشنی ڈالی اور اس سے وابستہ ایک عنوان ملت کی فلاح و بہبود کے تعلق سے کہا کہ ضلع کے دو اہم ملی ادارے المدینہ ایجوکیشنل سوسائٹی وقف کامپلکس میں بھی اہم تبدیلیاں ضروری ہے اور اس تعلق سے سوسائٹی کی جانب سے ایک مکتوب بھی روانہ کیا گیا ۔ بعد ازاں نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا ۔ ڈاکٹر عزیزسہیل معتمد عمومی ادارہ ادب اسلامی نے نظامت کے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دیئے ۔ مشاعرہ میں نگرانی سلطان چشتی مرزائی کے علاوہ مسرز حلیم بابرؔ‘ صادق فریدی ‘ جامی وجودی ‘ انجم برہانی ‘ جلیل رضا ‘ ممتاز نقشبندی ‘ خواجہ معین الدین خوشتر نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔ اسطرح یہ بابرکت جلسہ و مشاعرہ ڈاکٹر سہیل عزیز کے شکریہ پر اختتام کوپہنچا ۔