بزم سخن محبوب نگر کا مشاعرہ

محبوب نگر 31 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بزم سخن محبوب نگر کا ایک غیر طرحی مسالمہ و نعتیہ مشاعرہ یکم نومبر م 7 محرم الحرام بروز ہفتہ 3 بجے سہ پہر بمقام شیخ منزل نزد ریلوے گیٹ مدینہ مسجد محبوب نگر منعقد کیا جارہا ہے۔ مشاعرہ کی نگرانی اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر سلیم عابدی انجام دیں گے۔ کمسن قاری عاصم شیخ کی قرأت کلام پاک سے مشاعرہ کا آغاز ہوگا۔ جبکہ بصیر شیخ نعت پاک صلی اللہ علیہ و سلم پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ عہدیداران اور اراکین بزم سخن محبوب نگر نے شعراء کرام اور علم دوست احباب سے بپابندی وقت شرکت کی خواہش کی ہے۔