بزم حامد کریم نگر کاطرحی و غیر طرحی مشاعرہ

کریم نگر 14 نومبر (فیاکس) بزم حامد کریم نگر کا 75 واں طرحی و غیر طرحی مشاعرہ 13 نومبر بروز جمعرات بوقت 2 بجے دن بمکان الحاج محمد عبدالحمید قادری صدر بزم حامد کریم نگر مکان نمبر 3-5-74 محلہ کوٹلہ شیخان کریم نگر بصدارت سید اجمل محسن ایڈوکیٹ ورنگل منعقد ہوا۔ مہمانان خصوصی محمد عبدالقدیر طاہر اور محمد الیاس حسین نصیب تھے۔ منظر لطیفی کی تلاوت کلام پاک سے مشاعرہ کا آغاز ہوا۔ نعت رسول پاک اجمل محسن (ورنگل) اور افسر عثمانی نے منقبت پیش کی۔ صدر بزم محمد عبدالحمید الحق قادری کی طرف سے صدر مشاعرہ اور مہمانان خصوصی کی گلپوشی عمل میں آئی۔ طرحی و غیر طرحی دور میں مرزا یوسف بیگ مرزا، منظر لطیفی، محمد امجد سلیم امجد، محمد الیاس حسین نصیب، نعیم نشتر، افسر عثمانی، حفیظ انجم، قدیر طاہر اور سید اجمل محسن (ورنگل) نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ بزم کا آئندہ مشاعرہ ماہ جنوری میں ہوگا۔