کریم نگر /27 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بزم حامد کریم نگر کا 77 واں طرحی و غیر طرحی مشاعرہ بتاریخ 26 اپریل 2015 بروز اتوار بوقت 2 بجے دن بمقام دفتر بزم حامد مکان نمبر 3-5-74 محلہ کوٹلہ شیخان کریم نگر بصدارت محمد قدیر محی الدین منعقد ہوا ۔ حبیب خان ( دوبئی ) اور سید سلیمان توکلی ( منصور ) مہمانان خصوصی تھے ۔ نظیر لطیفی کی تلاوت کلام پاک سے محفل کا آغاز ہوا ۔ نعت شریف سید مظفر الدین ( نعت خواں ) نے پیش کی ۔ اجمل محسن ( ورنگل ) نے ایک مضمون بعنوان ’’کتا ،انسان اور بھوک ‘‘ پیش کیا ۔ محمد مصطفی علی انصاری نے بھی بعنوان ’’ کاشت ‘‘ ایک مضمون پیش کیا ۔ مشاعرہ کے طرحی و غیر طرحی دور میں مغنی سید سلیمان توکلی اشفاق رئیس خان منطر لطیفی ، امجد سلیم امجدؔ ، فیصل وارثی ، روشن علی کرنلؔ ، افسر عثمانی اور افضل علی وارثی کے علاوہ ورنگل سے آئے ہوئے مہمان شعراء حمید عکسیؔ ، حامد حسین حامدؔ اور اجمل محسن نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ فرمایا ۔ مشاعرہ دیر گئے امجد سلیم امجدؔ کے شکریہ پر اختتام کو پہونچا ۔ بزم حامدؔ کا آئندہ مشاعرہ 14 جون بطرح زندگی تلخ حامدؔ کا آئندہ مشاعرہ 14 جون شریعت ، عدالت ، صداقت وغیرہ قوافی ہوں گے ۔ شعراء حضرات اپنا مرسلہ کلام دفتر جماعت کے پتہ پر روانہ کرسکتے ہیں ۔