ورنگل۔/3اکٹوبر،( فیکس ) یکم اکٹوبر بمقام اسلامک انفارمیشن سنٹر، رائے پورہ ہنمکنڈہ ورنگل میں بزم اساتذہ برائے فروغ اردو زبان و ثقافت ضلع ورنگل کا ایک خصوصی اجلاس زیر نگرانی جناب خواجہ عظیم الدین ریاستی نائب صدر بزم منعقد ہوا جس میں بزم کی تشکیل جدید عمل میں آئی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر ڈاکٹر ایس احمد صدیقی کو بزم کا بحیثیت اعزازی صدر منتخب کیا گیا۔ بزم کی تشکیل جدید اس طرح ہے صدر جناب محمد وہاج الحق، نائب صدر جناب سید غیاث الدین، جنرل سکریٹری سید اشرف، جوائنٹ سکریٹری سید سرور محی الدین حسینی، آرگنائزنگ سکریٹری محمد عبدالمقتدر، محمد احمد خان و محمد شاکر خازن حافظ محمد سمیع الدین، معتمدین برائے شعبہ نشرواشاعت، سید کاظم و محمد نہال، ممبران سید نذیر احمد، محمد مجاہد علی، محمد عبدالمہید، محمد عبدالعزیز، سید عظیم الدین، سید اشرف حسین، خواجہ ظہیر الدین، محمد رضی الدین، محمد علیم الدین، محمد واجد علی خان، محمد اقبال و محمد آصف شامل ہیں۔ حافظ محمد سمیع الدین کی دعاء پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔