نئی دہلی ۔ /22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی یو ۔ 17 ویمنس فٹ بال ٹیم کو بریکس ٹور نمنٹ کے آخری میاچ میں جوہانسبرگ میں کھیلا گیا جس کے ہاتھوں 1-2 سے شکست ہوگئی ۔ اطلاعات کے مطابق جس کے سکنڈ ہاف میں بنائے گئے دو گولز کی بدولت ہندوستان کی ایک گول کی سبقت پر پانی پھیردیا ۔ ہندوستان کی جانب سے پہلے ہاف میں یعنی 25 ویں منٹ میں منیشا نے فری کیک کی مدد سے ہندوستان کا واحد گول بنایا ۔ ہاف ٹائم تک یعنی 42 منٹ تک ہندوستان کو گول مواقع فراہم ہوئے تھے لیکن ہندوستان نے گول کے باہر گیند کھیل کر ان کو ظائع کرتا گیا ۔ سکنڈ ہاف میں ہندوستان کی جانب سے ارچنا نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور چین پر دباؤ برقرار رکھا لیکن 74 ویں منٹ میں پنالٹی اسٹرائیک کے ذریعہ سے چین نے ہندوستان پر برابری حاصل کرلی ۔ اس کے آٹھ منٹ بعد چین کو ایک اور گول مارنے کا موقع ہاتھ آیا اور وہ ان کی فیصلہ کن جیت کا گول ثابت ہوا ۔