بریگزٹ سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت کے نئے مواقع:قریشی

اسلام آباد۔12 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ برطانیہ ، پاکستان کا اہم کاروباری شراکت دار ہے اور بریگزٹ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔برطانیہ کے وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے منگل کو مسٹر قریشی کو ٹیلی فون کیا تھا۔ اس دوران دونوں ممالک دہشت گردی، انتہا پسندی، منظم جرائم، منی لانڈرنگ اور اثاثوں کی وصولی وغیرہ مسائل سے نمٹنے وسیع طور پر مشترکہ تعاون بڑھانے پر متفق ہوئے ۔ریڈیو پاکستان کے مطابق پاکستان۔ برطانیہ دونوں ممالک نے حکمت عملی مذاکرات کا چوتھا مرحلہ اگلے برس لندن میں منعقد کئے جانے پر بھی اتفاق کیا۔مسٹر قریشی نے دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کی منتقلی کے مسودے کو قطعی شکل دیئے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔