اجزاء:۔ ڈبل روٹی تین سلائس، آلو (اُبلا ہوا) ایک عدد، ہری مرچیں (کتری ہوئی) تین عدد، بیسن ایک کپ، ہرا دھنیا (باریک کترا ہوا) تھوڑا سا، انڈا ایک عدد، نمک حسب ذائقہ، سرخ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ، آئیل حسب ضرورت، سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ۔
ترکیب:۔ بیسن میں انڈا توڑکر ڈالیں اور اس میں پانی شامل کرکے پیسٹ بنالیں۔ اب اس میں نمک، مرچ، زیرہ، دھنیا، ہری مرچیں اور باریک کچلا ہوا آلو ملائیں۔ پھر ڈبل روٹی کے سلائس چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹیں اور ان ٹکڑوں کو بیسن کے آمیزے میں اچھی طرح لپیٹ کر تیل میں تل لیں۔ گولڈن براؤن ہوجانے پر نکال لیں اور ٹشو پیپر کے اُوپر رکھیں تاکہ اضافی تیل اس میں جذب ہوجائے۔ افطار پر دہی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔