بریڈ رول

اجزاء :ڈبل روٹی کے سلائس : 8 عدد ، نمک : حسب ذائقہ ،لال مرچ پاؤڈر : دیڑھ چائے کا چمچ ،ہری مرچ باریک کٹی ہوئی : دو عدد،قیمہ باریک پسا ہوا : آدھا کلو ،آئیل : حسب ضرورت ،انڈے : دو عدد،ادرک لہسن پیسٹ : ایک چائے کا چمچ ۔
ترکیب: سب سے پہلے قیمے میں نمک، لہسن ادرک، لال مرچ پاؤڈر اور ہری مرچیں ڈال کر تیل میں بھون ڈالیں۔ ڈبل روٹی کے کنارے الگ کرلیں۔ ایک برتن میں دو کپ پانی ڈال کر اس میں ایک چٹکی نمک ڈال دیں اور ڈبل روٹی کے ایک ایک سلائس کو اس میں ڈبو کر نکال لیں اور ہتھیلیوں میں دبا کر نچوڑ لیں۔ اس طرح سے ڈبل روٹی ہلکی نمکین ہوجائے گی۔ اب ڈبل روٹی کو ہتھیلی پر رکھ کر اس میں قیمے کا آمیزہ چمچہ بھر کر رکھیں اور اس کو رول سا بنالیں۔ تیل گرم کریں اور رول کو انڈے میں ڈپ کرکے گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں۔ مزیدار رول تیار ہیں۔ کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔