بریتھویٹ کی ذمہ دارانہ بیٹنگ‘ ویسٹ انڈیز 7 / 248

سڈنی۔4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹسٹ کے بارش سے متاثرہ دوسرے دن  کھیل کے اختتام پر بریتھویٹ کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کے بدولت7 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنالئے۔ویسٹ انڈیز نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا تو ٹیم کا اسکور 6 کٹوں پر 207 رنز تھا تاہم وقفے وقفے سے بارش کی وجہ سے کھیل کو  روکنا پڑا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کارلوس بریتھویٹ نے 4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے جارحانہ 69 رنز کی اننگز کھیل کر ویسٹ انڈیز کو میچ میں بہتر موقف پر لاکھڑا کیا اور سیریز میں وائٹ واش سے بچنے کی امید مضبوط کردی۔ بریتھویٹ اور رام دین نے ساتویں وکٹ کی شراکت داری میں 87 رنز بنائے۔ بریتھویٹ ایک اہم اننگز کے بعد  پیٹنسن کا شکار بنے۔رامدین 30 اور کیمروچ بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کا اسکور 7وکٹوں پر 248 رنز ہے۔ قبل ازیں میچ کے پہلے دن ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے دن 7وکٹوں پر 207 رنز بنائے تھے۔ ڈیرن براوو 33، مارلن سیموئلز4 اور بلیک ووڈ 10 رنز بناسکے جبکہ کپتان جیسن ہولڈر ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے جیمزپیٹنسن اور نیتھن لیون نے فی کس دو وکٹیں حاصل کیں۔