کنگسٹن ۔ یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز چیئرمین آف سلیکٹرز کورٹنی براؤن نے کہا کہ آل راؤنڈر کارلوس بریتھویٹ سے ہر میچ میں ورلڈ ٹی ٹونٹی فائنل جیسی کارکردگی کی توقع رکھنا زیادتی ہے امید ہے کہ بریتھویٹ انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز میں عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔
جوکووچ بہتر واپسی کے خواہاں
گریرو۔ یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) سربیا کے سابق عالمی نمبرایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن سے حیران کن اخراج کے بعد اکاپولکو میں شاندار واپسی کے خواہاں ہیں۔ میلبورن میں گزشتہ ماہ ازبکستان کے ڈینس ایسٹومین کیخلاف دوسرے راونڈ کا میچ ہارنے کے بعد 29 سالہ عالمی نمبر دو کھلاڑی نے بہتر کھیل کیلئے کمر کس لی ہے جو گزشتہ جولائی کے بعد سے ناقص فارم کے باعث محض دو خطابات ہی جیت سکے ہیں۔