برکس بینک کا افتتاح

شنگھائی ۔ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برکس ممالک بشمول ہندوستان کی جانب سے 100بلین ڈالرس کے سرمائے کے ساتھ ایک نئے بینک کا قیام عمل میں آیا جو دراصل عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا متبادل ثابت ہوگا اور جس کے ذریعہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کو انفراسٹرکچر فنڈنگ کے علاوہ بالکل تیار شدہ سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ نیو ڈیولپمنٹ بینک (MDB) سے موسوم کا افتتاح چین کے مالیاتی دارالخلافہ شنگھائی میں عمل میں آیا۔ افتتاحی تقریب میں چین کے وزیر مالیات لوجیوئی، شنگھائی کے میئر یانگ ژیانگ اور بینک کے صدر کے وی کامت نے شرکت کی۔