نئی دہلی ۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ کپ ٹورنمنٹ کے دوران 1999ء میں ایک جملہ کافی مقبول ہوا تھا کہ ’’بریٹانیا کھاؤ ورلڈ کپ جاؤ‘‘ اور اب یہ 20 سال بعد پھر سے عوام کی زبانوں پر آ گیا ہے کیونکہ بریٹانیا کمپنی نے اب بیگ باسکٹ کے اشتراک کرتے ہوئے اس مہم کا آغاز کردیا ہے جوکہ کرکٹ شائقین کو ہر ہفتہ کئی انعامات حاصل کرنے کے علاوہ چند خوش قسمت شائقین کو انگلینڈ میں کرکٹ مقابلوں کا راستہ مشاہدے کا موقع فراہم کررہی ہے۔ نیز یہ تشہری مہم اپریل تا جون کے درمیان جاری رہے گی۔ کمپنی سے جاری کردہ تفصیلات کے بموجب جو صارفین بریٹانیا کے 99 روپئے کے اشیاء کی خریداری کرتے ہیں انہیں فوری وطر پر زائد 25 روپئے تشہیری انعام مل جائے گا۔ اس کے علاوہ ہر ہفتہ ایک خوش قسمت گاہک کا بھی انتخاب بھی کیا جائے گا جنہیں دیگر انعامات دیئے جانے کے علاوہ انگلینڈ پہنچ کر ورلڈ کپ مقابلے کا راست مشاہدہ کرنے کا موقع ملے گا جس کیلئے تمام اخراجات کمپنی ہی فراہم کرے گی۔