نئی دہلی ۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی آر ایم وی گرو سائی دت نے آج کہا ہیکہ کامن ویلتھ گیمس میں برونز میڈل کا حصول نے ان کے اعتماد کو بحال کیا ہے کیونکہ فٹنس کے مسائل سے دوچار رہنے کی وجہ سے یہ متزلزل ہوچکا تھا۔ سائی دت نے ایک دن سے کچھ زیادہ وقفہ کے دوران 3 مقابلوں میں شرکت کی جس کے بعد یہ خدشہ پیدا ہوچکا تھا کہ برونز میڈل کیلئے راجیو اوسیف کے خلاف کھیلے جانے والے مقابلہ میں ان کی شرکت غیریقینی ہے لیکن سائی دت نے اس مقابلہ میں شرکت کرنے کے علاوہ کامیابی بھی حاصل کی۔ سائی دت نے اس کامیابی کو کارنامہ حیات کے مترادف قرار دیا۔