برق رفتار کار سے درگاہ کو ٹکر مارنے پر ڈرائیور گرفتار

حیدرآباد۔ 4 اپریل (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ شمشیر گنج میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب تیز رفتار کار ایک درگاہ سے جا ٹکرائی۔ بتایا جاتا ہے کہ شمشیر گنج میں واقع حضرت سید سعادت باباؒ کی درگاہ کو ایک تیز رفتار کار نے ٹکر دے دی جس نے درگاہ کو جزوی طور پر نقصان پہنچایا جبکہ کار کو بھی نقصان پہنچا۔ اس حادثہ کے بعد مقامی عوام جمع ہوگئے اور پولیس فلک نما نے وہاں پہنچ کر کار کو جائے حادثہ سے منتقل کیا اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔