دبئی۔29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق کپتان اور موجودہ ہندوستانی وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی نے وکٹ کے پیچھے800 شکار پورے کرنے کی شاندار کامیابی حاصل کر لی ہے ۔37 سالہ دھونی نے بنگلہ دیش کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل میں دوا سٹمپنگ کرنے کے ساتھ یہ کامیابی حاصل کر لی۔ یہ کامیابی حاصل کرنے والے وہ پہلے ہندوستانی اور دنیا کے تیسرے وکٹ کیپر بن گئے ۔دھونی نے دوا سٹمپنگ سے ایشیا کپ میں سب سے زیادہ اسٹمپنگ کا نیا ریکارڈ بنایا اور سری لنکا کے کمار سنگاکارا9 اسٹمپنگ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ دھونی نے ٹسٹ میں90 میچوں میں 256 کیچ اور38 اسٹمپنگ ،327 ونڈے میں306 کیچ اور113 اسٹمپنگ اور93 ٹوئنٹی 20 میں 54 کیچ اور33 اسٹمپنگ کی ہیں۔ جنوبی افریقہ کے مارک باؤچر نے بین الاقوامی کرکٹ میں وکٹ کے پیچھے 998 اور آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ نے905 شکار کئے ہیں۔