حیدرآباد /22 ڈسمبر ( سیاست نیو ز) جیڈی میٹلہ کے علاقہ میں مبینہ طور پر برقی ہیٹر کی زدمیں آنے والی لڑکی فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 3 سالہ لکشمی جو گذشتہ روز اپنی بڑی بہن سائنی کے ساتھ برقی ہیٹر کی زد میں آگئی تھی ، آج فوت ہوگئی ۔ جبکہ سائنی گذشتہ روز فوت ہوگئی تھی ۔ یہ دو بہنیں سرینواس نگر جگت گیری گٹہ علاقہ کے ساکن سومیا کی بیٹیاں تھیں جو گذشتہ روز اپنی دادی کے ساتھ حالت نیند میں تھیں ۔ اس دوران ان کی والدہ نے پانی گرم کرنے کیلئے واٹر ہیٹر لگایا تھا اور کام میں مشغول ہوگئیں اچانک نیند سے بیدار ہونے کے بعد یہ لڑکیوں نے اس پانی کے ہیٹر کو چھولیا اور شدید متاثر ہوگئیں ۔ بڑی بہن سائنی اسی دن فوت ہوگئی تھی جبکہ لکشمی آج فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔