برقی کی بلاوقفہ سربراہی کیلئے حکومت کوشاں

بودھن کے مواضعات میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح ، رکن اسمبلی شکیل عامر کی مخاطبت
بودھن /16 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی بودھن محمد شکیل عامر نے گذشتہ روز ڈی پیٹ منڈل مختلف مواضعات کا دورہ کیا اور عوامی جلسوں سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کسانوں کو بتایا کہ حالیہ ہد ہد طوفان کے باعث ریاست آندھراپردیس سے متصل برقی پلانٹ کو شدید نقصان پہونچا ۔ جس کے باعث علاقہ تلنگانہ میں ان دنوں شدید برقی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ محمد شکیل نے کہا کہ دو ایک دنوں میں برقی خلل کو دور کردیا جائے گا اور کسانوں کو روزانہ چھ گھنٹے موثر برقی سربراہ کی جائے گی ۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر کے سی آر آئندہ تین سالوں میں بلاخلل برقی سربراہی کو یقینی بنانے منصوبہ تیار کیا ہے ۔ جناب شکیل عامر نے موضع ابھاگاپٹنم میں چھ لاکھ روپئے تخمینہ سے تعمیر کی جانے والی سڑک کا سنگ بنیاد رکھا ور تین لاکھ روپیوں کے تخمینہ سے قائم کئے گئے منرل واٹر پلانٹ اور موضع کنگا گٹہ 1.28 کروڑ روپیوں سے تعمیر کئے گئے طالبات کے ہاسٹل کا رسم افتتاح انجام دیا اور موضع نندی گاؤں میں موجود سرکاری مدرسہ میں گیارہ لاکھ روپیوں کے تخمینہ سے تعمیر کئے گئے زائد کمروں کا رسم افتتاح کیا اور یہاں 10 لاکھ روپیوں سے تعمیر کئے گئے پنچایت کی عمارت کا بھی افتتاح انجام دیا اور 95 لاکھ روپئے تخمینہ سے موضع بلدی میں تعمیر کردہ ہیلت سنٹر کا افتتاح کیا ۔ رکن اسمبلی بودھن کے نوی پیٹ منڈل کے دورہ کے دوران ان کے ہمراہ چیرمین بلدیہ ایلم سابقہ ایم پی پی بودھن جی گنگاریڈی ایم پی پی نوی پیٹ سرینواس گوڑ ، راجندر گوڑ ، نرسنگ راؤ ، ایل راجیشور ابھانہ ، عبدالرزاق ، پرتھوی راج ، نوی پیٹ سرپنچ ایم کے کیشور راؤ کوآپشن ممب ، کے ٹی پوشٹی تحصیلدار انیل کمار اے ای رشید اشوک بالراج گوڑہ وغیرہ موجود تھے ۔ موضع نندی گاؤں میں ایک سرکاری مدرسہ میں جہاں 140 طلبہ کیلئے صرف چار اساتذہ اور ایک موضع پتنگل کے مدرسہ میں 49 طلبہ کیلئے 7 مدرسین مقرر کئے جانے پر رکن اسمبلی نے ایم ای او سی دھانم پر برہمی کا اظہار کیا اور طلبہ کی تعداد کے مطابق اساتذہ کا تقرر کرنے کی ایم ای او کو ہدایت دی ۔
٭٭٭