برقی کھمبے پر کام کرنے والا ملازم ہلاک

حیدرآباد ۔ /26 مئی (سیاست نیوز) ایس آر نگر علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں برقی کھمبے پر کام کرنے والا ایک ملازم فوت ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب 36 سالہ محمد امتیاز جو محکمہ برقی کا ملازم تھا آج صبح 9.30 بجے اسی علاقہ میں 11 کے وی ٹرانسفارمر کے کھمبے پر برقی تار درست کررہا تھا کہ اچانک برقی کی زد میں آگیا اور وہ نیچے گرپڑا ۔ امتیاز کو فوری گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ پولیس نے لاپرواہی کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔