حیدرآباد ۔ /2 ڈسمبر (سیاست نیوز) ڈونڈیگل علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں برقی کھمبے سے گرکر ایک الیکٹریشن فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ چیتنیہ ساکن سری رام کالونی برقی کھمبے پر کام میں مصروف تھا کہ اچانک توازن کھوکر نیچے گرپڑا ۔ اس واقعہ میں وہ برسرموقعہ ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ڈونڈیگل نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔