کاماریڈی:15؍اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع نظام آباد بالخصوص کاماریڈی ڈیویژن کے 10 منڈلوں میں برقی کی مسلسل کٹوتی اور ہونے والے نقصانات سے تنگ آکر بڑے پیمانے پر کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے کاماریڈی ڈیویژن کے رورل کے علاوہ لنگا پور، اڈلور، چنا ملاریڈی، ماچہ ریڈی منڈل کے عیسائی پیٹ اور نظا م آباد رورل گوپن پلی سب اسٹیشنوں پر کسانوں نے بڑے پیمانے پر دھرنا دیتے ہوئے سب اسٹیشنون کا محاصرہ کیااور7 گھنٹے برقی سربراہی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ گذشتہ ایک ہفتہ سے 2تا 3 گھنٹے برقی سربراہی کرنے کی وجہ سے فصلیں مکمل طورپر خشک ہورہی ہے جس کی وجہ سے کسان بے حد پریشان نظر آرہے ہیں جبکہ حکومت نے 7 گھنٹے برقی سربراہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اقتدار پر آنے کے بعد اسے فراموش کردیا حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے کسانوں کو خودکشی کی طرف مائل ہونا پڑرہا ہے اور حکومت 2تا 3 گھنٹے برقی سربراہی کررہی ہے اور یہ فصلوں کیلئے ناکافی ہے۔ پداملا ریڈی سب اسٹیشن پر کسانوں نے دھرنا دیتے ہوئے بتایا کہ 3 گھنٹے برقی سربراہی کی جارہی ہے جبکہ حکومت 5 گھنٹے کم ازکم برقی سربراہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ عیسائی پیٹ سب اسٹیشن پر کسانوں نے بڑے پیمانے پر دھرنا دیتے ہوئے 5 گھنٹے برقی سربراہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ کاماریڈی ڈیویژن کے علاوہ ضلع کے مختلف مقامات پر کسانوں نے برقی سربراہی کو فراہم کرنے اور کسانوں کی مددکا مطالبہ کیا۔