برقی کٹوتی کے اوقات میں تبدیلی

پٹلم۔ 24 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ ٹرانسکو کے لائن انسپکٹر مسٹر گنگادھر نے نمائندہ سیاست کو فون کرکے بتایا کہ برقی کٹوتی کے اوقات میں تبدیلی لائی گئی ہے ۔ صبح 8 بجے سے 9 بجے اور شام 4 بجے سے 5بجے تک برقی کٹوتی کی جائے گی ۔ اسی طرح دن میں جملہ 2 گھنٹے برقی سربراہی مسدود کی جائے گی۔ صارفین اس اطلاع کو نوٹ فرمالیں۔