سداسیوپیٹ /9 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سداشیوپیٹ میں گذشتہ ماہ سے مسلسل پینے کے پانی کی سربراہی میں خلل اندازی دو دو تین تین دن تک سربراہی کی مسدودی سے عوام کو مشکلات درپیش ہو رہی ہے ں۔ وجوہات کی جاننے پر برقی عہدیداروں کی عدم تعاون کا بہانہ بتایا جارہا ہے تو ادھر برقی کی مسلسل کٹوتی اور رات کے اوقات میں برقی سربراہی کی مسدودی سے دونوں محکموں کی ایک دوسرے پر الزامات کے ذریعہ اپنی ذمہ داریوں سے فراری اور بچنے کی طریقہ کار ظاہر ہو رہا ہے ۔ عوام کے تکالیف کا عدم احساس رکھنے والے عہدیداروں کے خلاف ضروری کارروائی کی ضرورت پ زور دیا گیا ہے ۔ الیکٹرک سٹی آفس کے اے ای نے سیل نمبر 9440813656 پر شکایت سننے سے صاف طور پر انکار کرتے ہوئے غیر کارکرد لینڈ لائین نمبر 08455252123 پر شکایتی اور ربط کرنے کو کہا جارہا ہے ۔ عہدیداروں کے اس طرز عمل سے عوام میں کافی برہمی پائی جارہی ہے ۔ دونوں محکموں کے عہدیداروں میں عدم تال میل اور عدم تعاون کے باعث صورتحال سنگین ہوگئی ہے ۔ جبکہ نئی تلنگانہ حکومت کیلئے مسائل پیدا کرکے اس کی نیک نامی متاثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ چیف منسٹر کے حلف لینے کے اوقات سے مسلسل عوام کو ان دونوں مسائل سے مشکلات درپیش ہیں۔