سنگاریڈی۔/12اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) برقی کنٹراکٹ ملازمین کی جانب سے ٹرانسکو ایس سی آفس سنگاریڈی کے روبرو احتجاجی ہڑتال کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا جس میں سابق رکن اسمبلی سنگاریڈی ٹی جئے پرکاش ریڈی نے شرکت کرتے ہوئے احتجاجی ہڑتالیوں سے اظہار یگانگت کیا۔ اس موقع پر ٹی جئے پرکاش ریڈی سابق رکن اسمبلی سنگاریڈی نے احتجاجی برقی کنٹراکٹ ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس گزشتہ عام انتخابات میں اپنے انتخابی منشور میں تمام کنٹراکٹ و آؤٹ سورسنگ ملازمین کو مستقل ملازمت کا درجہ دلوانے کا وعدہ کیا تھا۔ لیکن برسر اقتدار آتے ہی وزیر اعلیٰ کے سی آر اپنے وعدہ سے مکرتے ہوئے کنٹراکٹ ملازمین کے ساتھ وعدہ خلافی کررہے ہیں۔ انہوں نے فوری برقی کنٹراکٹ ملازمین کو مرحلہ واری طور پر مستقل ملازمت کا درجہ فراہم کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔ ٹی جئے پرکاش ریڈی نے کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد بھی ملازمین کی جانب سے اس طرح کا احتجاجی انتہائی نامناسب بات ہے کیونکہ ریاست تلنگانہ کے ملازمین، اساتذہ، ورکرس اور عوام انتخابات میں ٹی آر ایس کو کامیاب بناکر دھوکہ دہی کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ ٹی آر ایس اپنے انتخابی وعدوں کی تکمیل میں ناکام ہوچکی ہے۔اس موقع پر ضلع چیرمین لائبریریز توپاجی اننت کشن، برقی کنٹراکٹ ملازمین و قائدین مو