برقی پول سے گرکر نوجوان ہلاک

حیدرآباد /10 مارچ ( سیاست نیوز ) بیگم بازار کے علاقہ میں ایک نوجوان برقی پول سے گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 19 سالہ سندیپ جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ عنبرپیٹ کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل وہ بیگم بازار کے علاقہ پاردی واڑہ میں ایک برقی پول پر کام کر رہا تھا کہ برقی پول سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس بیگم بازار نے مقدمہ درج کرلیا ۔